• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای رجسٹریشن کا مسئلہ سنگین ،اسٹامپ فروشوں ،وکلاءکی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں ای رجسٹریشن کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔اسٹامپ فروشوں اور وکلاء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد نے رجسٹریوں کے زیر التواء معاملات کے ساتھ ساتھ کام کی سست روی پر اپنی تشویش سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ رجسٹری برانچ کا عملہ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے سائلین کو لوکل کمیشن کے ذریعے رجسٹریاں کرانے پر اکساتا ہےجس سے شہریوں کو سرکاری و غیر سرکاری فیسوں کے ساتھ ساتھ لوکل کمیشن کی فیسیں بھی بھرنی پڑ رہی ہیں۔راولپنڈی کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار اور متعلقہ حکام کو جمعرات(آج )طلب کرلیا ہے۔رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ مسائل ہیں،ان کو حل کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید