• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن پٹواریان کا اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)انجمن پٹواریان تحصیل راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی ڈاکٹر ارسلان کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔اس بات کا فیصلہ تحصیل صدر انجمن پٹواریان و گرداوران طاہر محمود وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان چوہدری تنویر حسین،چیئر مین رابطہ کمیٹی پنجاب چوہدری خضر محمود،ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف محمود،جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن طاہر محمود تیترال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کوئی پٹواری اے سی ریونیو کے پاس پیش نہیں ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید