اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹر F/17میں اسپتال کے لئے مختص پلاٹ کے الاٹی حسن نواز کھوکھر نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے مبینہ دھوکہ دہی کرنے والی کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف قانونی کا رروائی کی جا ئے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ، ڈی جی اربن پلاننگ ظفر اقبال اور ڈائریکٹر اربن پلانگ اعجاز احمد شیخ سے ملاقات میںکیا ۔ حسن نواز کھوکھر نے انہیں بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹی نے انہیں ہسپتال کیلئے مختص ایک پلاٹ فروخت کیا لیکن انہوں نے جب ہسپتال کے نقشہ کے لئے سی ڈی اے رجوع کیا تو سی ڈی اے حکام نے انہیں بتایا کہ مذکورہ پلاٹ تو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہی نہیں ہے بلکہ یہ سی ڈی اے کی ملکیت ہے ۔حسن نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ انہیںخرید کردہ پلاٹ کا قبضہ دلوایا جائے۔