• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں 24 رمضان سہولت بازار لگائے جائیں گے

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ڈویژن بھر میں 24رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ ضلع راولپنڈی میں 8 مقامات، ضلع اٹک میں 6، ضلع جہلم میں 3، ضلع چکوال میں 5 اور ضلع مری میں 2مقامات پر رمضان سہولت بازار لگائے جائے گے۔ تحصیل راولپنڈی سٹی میں علامہ اقبال پارک اور حیدری چوک ، تحصیل راولپنڈی کینٹ میں چوہڑ ماڈل بازار ، تحصیل راولپنڈی صدر میں چک بیلی خان میں رمضان سہولت بازار لگائے جائیں گے۔رمضان سہولت بازار میں 16 اشیاء و چینی سبسڈائزڈ ریٹس میں د ستیاب ہو گی۔
اسلام آباد سے مزید