• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر دیکھتے ہیں، کورین سفیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوریا کے سفیر پارک کی جون نے کہا ہے کہ کوریا پاکستان کو ایک تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر دیکھتا ہے جس کی آبادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کوریا کی تجارت کے لیے اسے پرکشش بناتا ہے۔انھوں نےپاکستان کے وزیر تجارت جام کمال کے 9جنوری کو دورہ کوریا کے موقع پرکورین وزیر تجارت کے ہمراہ حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان،کوریا اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ای پی اے) کے مذاکرات اس سال کے ابتدائی مہینوں میں شروع ہونے کا امکان ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی ادارہ جاتی بنیاد قائم ہو گی۔انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب دوستی سے آگے بڑھ کر باہمی فوائد کی حامل شراکت داری قائم کرنی چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید