• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، روس کے درمیان نئی اسٹیل مل کے قیام پر مذاکرات

اسلام آباد ( اسرارخان )حکومت اور روس کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کے مقام پر ایک جدید اسٹیل مل کے قیام کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اگلے ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے، جبکہ ایک روسی و فد جمعہ ( کل )کو پاکستان پہنچے گا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وزیر اور سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے بدھ کے روز دی نیوز سے بات چیت میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔1970 کی دہائی میں سوویت یونین کے تعاون سے تعمیر کی گئی پاکستان اسٹیل ملز 2015 سے غیر فعال ہے اور قومی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔ حکومت نے موجودہ فیکٹری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے 700 ایکڑ رقبے کو سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں ایک جدید اسٹیل مل قائم کی جا سکے، جبکہ اضافی زمین کو ایک صنعتی پارک کے قیام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب، حکومت صنعتی شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے۔
اہم خبریں سے مزید