• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹمز سروس کے دو افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز سروس (BS-20) کے دو افسران کی فوری طور پر تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن نمبر 0462-C-I/2025 کے مطابق عائشہ نیاز جو کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کے عہدے پر تعینات تھیں اور ان کے پاس کلیکٹر، ہیڈکوارٹرز انفورسمنٹ، اسلام آباد کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کر کے چیف، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈ کوارٹرز) اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔ رضوان صلبات جو اس سے قبل چیف (ایم/ایچ آر-کسٹمز)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈ کوارٹرز)، اسلام آباد کے عہدے پر فائز تھے کو تبدیل کر کے کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید