اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پی ٹی آئی کے احتجاج میں مبینہ طور پرمظاہرین سےجارحانہ سلوک پرمستعفی ہونے والےانفارمیشن گروپ کےگریڈ18 کےافسر پیر سلیمان شاہ راشدی کااستعفی منظور کرلیاگیا ۔وزارت اطلاعات و نشریات نےپیرسلمان شاہ راشدی کا سول سروس سےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ استعفے کااطلاق فوری ہوگا۔ پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سےسلوک پراستعفی دیا تھا ۔