• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے اور عمران کے اختلافات باقی، کچھ ایشوز پر اکٹھے، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئررہنما جے یو آئی،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارے اور بانی پی ٹی آئی کے اختلافات یقیناً باقی ہیں۔مگر ابھی کچھ ایشوز پر اکٹھے ہیں،وزیر مملکت، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جب منقسم اور آپس میں دست و گریباں ہو تو ہیڈ لائن بنانی پڑتی ہے،پی ٹی آئی لوگوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔اگر ظہیر الاسلام ،پاشا اور فیض نہ ہوتے تو یہ یہاں تک نہ پہنچتے، میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں کانفرنس کے لئے جگہ دینے سے ہوٹل انتظامیہ کا انکار،امریکی اراکین کانگریس کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے امریکی وزیر خارجہ کو خط۔سینئررہنما جے یو آئی،سینیٹر کامران مرتضیٰ نےکہا کہ ہمارے اور بانی پی ٹی آئی کے اختلافات یقیناً باقی ہیں۔مگر ابھی کچھ ایشوز پر اکٹھے ہیں۔دھاندلی ہمیشہ ہوتی آئی ہے مگر اس دفعہ دھاندلی نے ریکارڈ توڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید