لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے، حالت اب یہ ہےاپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے۔انہوں نےبانی پی ٹی آئی کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟،پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔