• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج پشاور میں ہوگا، پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا امکان

پشاور(آئی این پی )رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعہ پشاور میں ہوگاجبکہ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، 28 فروری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید