کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں منعقد اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حساس علاقوں میں کومبنگ آپریشنز تیز کرنے اور کراچی میں کرکٹ میچز اور رمضان کے دوران سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت دی کہ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کا اعتماد بحال رکھا جائے،اجلاس میں ٹریفک حادثات، قوانین کے نفاذ، سیکیورٹی انتظامات اور ہائی پروفائل کیسز پر تفصیلی غور کیا گیا۔