• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد، کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان کی آمد،کراچی میں اشیاخورد ونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، جمعے کے روز خریداری کے لئے جانے والے شہریوں کا کہنا تھا کو بیشتر بازاروں میں متعدد اشیا کی قیمتوں میں تیس سے چالیس فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ تجاوزات میں کمی کے بجائےمزید اضافہ ہو گیا ہے پتھارے ،ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے مین مارکیٹوں سمیت گلی محلے کی سڑکوں پر پہلے سے زیادہ قبضہ کر لیا ہے، کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیمیں،کےایم سی ،ٹاونز کے مختلف ڈپارٹمنٹس کارروائیاں کرتے کہیں نظر نہیں آئےشہریوں نے کراچی انتظامیہ کی جانب سے قیمتیں کنٹرول کرنے اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دعوے کو بوگھس اور جعلی قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف عدالت عالیہ نے کراچی کی انتطامیہ کو واضح حکم دیا تھا لیکن اسے بھی ہوا میں اڑا دیا گیا اور اس وقت شہر کی صورتحال یہ ہے کہ بھیک مانگنے والے پیشہ ور خاندانوں کے خاندان ملک کے دیگر علاقوں سے پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثناکراچی انتظامیہ نے اپنے اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو مناسب قیمت پر اشیا ے خوردونوش دستیاب کرنے کے لئے ماہ رمضان کے لئے خصوصی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گروسری بیف اور مٹن کی مقرر کر دہ نئی قیمتوں کی فہرستیں اور نوٹیفیکشین جاری کر دئے ہیں اورفیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے لئے مقرر کی جانے والی قیمتوں کو سختی سے نافذ کیا جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید