• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے دن گنے جاچکے، جلد زرداری مافیا سے چھٹکارا، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نےکہا ہےکہ سندھ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، عوام کی طاقت سے جلد سندھ کو زرداری مافیا سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں جانی نقصان پر شدیدمذمت کرتے ہوئےسردار رحیم نے کہا ہےکہ حکمران ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ملک میں جعلی انتخابات اور فارم 47 پر بنائی گئی حکومت کی موجودگی میں کسی کی جان و مال عزت محفوظ نہیں ہے۔ سردار عبدالرحیم نے خودکش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زخمیوں کو فوری طور پر مفت علاج فراہم کرکےجاں بحق اور زخمیوں کے لیے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کرے۔دریں اثناء سردار عبدالرحیم نے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی جھوٹے مقدمات میں نارا جیل سے باعزت طور رہا ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ خان جتوئی کی رہائی سے حق اور سچ کا بول بالا ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید