• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے علاقوں میں نئی جنگ مسلط کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے علاقوں میں نئی جنگ مسلط کرنے کی سازش کی جا رہی ہے افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آئے گاصوابی میں کالا پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حقانیہ مدرسہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پوری قوم اور تمام سیاسی قیادت اس کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور پوری قوم کو امن کے لئے یکجا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید