کراچی (رفیق مانگٹ/ جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔ صدر زیلنسکی نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کی‘ اس موقع پر میڈیا کے سامنے زیلنسکی کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو کیمروں میں محفوظ ہوگئییوکرینی معدنیات پرٹرمپ زیلینسکی میٹنگ کسی معاہدہ کے بغیر ختم سخت جملوں کا تبادلہ، یوکرینی صدر مشترکہ نیوز کانفرنس کے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگے۔ملاقات کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا، آپ ہماری وجہ سے اس جنگ سے صحیح سلامت نکل سکتے ہیں‘ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا عسکری سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں میں ہی ختم ہوجاتی۔اس دوران یوکرینی صدر متعدد مرتبہ امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا۔ٹرمپ نے ملاقات میں میڈیا نمائندوں کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی عوام کو صورتحال معلوم ہو اسی وجہ سے میں نے یہ ملاقات جاری رکھی۔ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے، آپ کے پاس آپشز نہیں ہیں‘ آپ کے لوگ مررہے ہیں، آپ کو فوجیوں کی کمی کاسامنا ہے۔ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں، آپ امریکا کی توہین کررہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ’زیلنسکی سے کہا کہ آپ ہمیں احکامات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘۔نائب امریکی صدرجے ڈی وینس نے زیلنسکی سے کہا کہ ’آپ کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں‘، ٹرمپ نے زیلسنکی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ایک بار بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا؟۔