• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

250 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکا انگریزی زبان کو سرکاری بنانے جارہا ہے

کراچی (رفیق مانگٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرینگے جسکے تحت انگریزی کو امریکا کی سرکاری زبان قرار دیا جائیگا۔ 250 سالہ تاریخ میں پہلی بارامریکا کسی زبان کو سرکاری بنانے جارہا ہے ۔ یہ فیصلہ سابق صدر بل کلنٹن کے 2000 کے مینڈیٹ کو منسوخ کرے گا، جس میں وفاقی ایجنسیوں کو غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے زبان کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، اس آرڈر کے بعد وفاقی ایجنسیاں خود فیصلہ کریں گی کہ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں خدمات پیش کی جائیں یا نہیں۔ امریکا اپنی 250 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری زبان کا اعلان کر رہا ہے، جبکہ اہم دستاویزات جیسے آئین اور اعلامیہ آزادی انگریزی میں تحریر کیے گئے ہیں وائٹ ہاؤس کے مطابق، دنیا کے 195 ممالک میں سے تقریباً 180 کے پاس سرکاری زبانیں ہیں، اور اب تک امریکہ ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے کوئی زبان باضابطہ طور پر منتخب نہیں کی تھی۔ اس آرڈر کے بعد اب وفاقی ایجنسیوں پر منحصر ہوگا کہ وہ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کریں یا نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید