تہران (اے ایف پی) ایرانی حکام نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے ایک “عظیم الشان” جنازے کی تیاری شروع کر دی ہے، سرکاری میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ یہ تقریب ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث طویل عرصے تک مؤخر رہی تھی۔اگرچہ اس کی حتمی تاریخ ابھی واضح نہیں، لیکن سرکاری ٹی وی کے مطابق “ایک خصوصی ہیڈکوارٹر تشکیل دیا گیا ہے جو جنازے کی تقریب کی تیاری کر رہا ہے۔