• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر ماسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کیلئے فعال اور مثبت کردار ادا کررہا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کومعاشی چیلنجز سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور اب پاکستان پائیدار اور تیز رفتار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندر پار پاکستانی خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانی، ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جو سفارتی حمایت، سرمایہ کاری اور امریکا کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،جمعرات کو ان خیالات کا اظہار نائب وزیرِاعظم نے نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائش گاہ پرمریکی کیمونٹی کے اعزاز میں دیے گئے عید عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات بھی کی ۔
اہم خبریں سے مزید