• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز بلوچ کم عمری میں عمان منتقل ہوئی، سرگرمیوں سے ہماراتعلق نہیں، اہلخانہ

تربت(نامہ نگار )تمپ کلاہو سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کی مبینہ کمانڈر شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہناز بلوچ اور ان کی تمام سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں عمان منتقل ہوگئی تھیں اور گزشتہ تقریباً بارہ برس سے خاندان کا ان کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ یا تعلق نہیں رہا۔ ان کے مطابق شادی کے بعد بھی وہ عمان میں مقیم رہیں جہاں ان کے دو بچے بھی پیدا ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید