کراچی (نیوز ڈیسک) جیف بیزوس کو بڑا دھچکا، بلیو اوریجن کاراکٹ لانچ پیڈ پر دھماکے سے تباہ،دھماکے کے بعد آگ اور دھویں کے بادل، ناسا نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی،ایلون مسک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ بنانا آسان نہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کا “نیو گلین” راکٹ فلوریڈا کے لانچ پیڈ پر آزمائشی مرحلے کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔