• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان مثبت قدم، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کاروں حامد میر، سہیل وڑائچ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان مثبت قدم ہے اگر ناکہ بندی ختم ہوجائے اور ایران آبنائے ہرمز کھول دے تو چیزیں نارمل ہوجائیں گی لیکن ایران کی طرف سے ٹول ٹیکس کی با ت کی جارہی تھی اس کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے یہ بات کافی دن پہلے طے ہوچکی تھی کہ دونوں فریقین آبنائے ہرمز کو کھولیں گے اور فیلڈ مارشل کا پہلا دورے میں یہ طے ہوگیا تھا اس کے بعد ٹرمپ نے عملدرآمد نہیں کیا تھا فیلڈ مارشل نے دوبارہ دورہ کیا تو اسی سمجھوتے کو بحال کرنے پر اتفاق ہوا۔
اہم خبریں سے مزید