• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”سائیکو“ نے شائقین کے دِل جیت لئے، ہر طرف سائیکو کے نعرے

کراچی (جنگ نیوز) بڑی عید کی بڑی فلم ”سائیکو“ نے شائقین کے دِل جیت لئے ہیں۔فلم اسٹار میرا کی شاندار پذیرائی، سینما گھروں میں ہاؤس فل رَش، فلم بینوں نے منفرد فلم قرار دیدی، میرا اور فلم کی دیگر کاسٹ نے جب سینما گھروں کا دورہ کیا تو لوگوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا اور فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھر پور فلم کی ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں اسکریننگ ہوئی جہاں شائقین کا جوش و خروش دیدنی رہا، سینما ہال تالیوں، نعروں اور پرجوش ماحول سے گونج اُٹھا۔ واضح رہے کہ ”جیوفلمز“ اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر“ جیسی سپرہٹ فلمیں پیش کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید