• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے، مذاکرات اور دھمکیاں: ٹرمپ کی غیر مستقل ایران پالیسی سے کنفیوژن

کراچی (نیوز ڈیسک) حملے، مذاکرات اور دھمکیاں،ٹرمپ کی غیر مستقل ایران پالیسی سے کنفیوژن پھیلنے لگا، بار بار تبدیلی اور غیر واضح حکمت عملی،فوجی حکام نے بھی کہہ دیا امریکی افواج کی صورتحال غیر واضح اور الجھن کا شکار،سیزفائر کے باوجود کشیدگی اور محدود سطح پر لڑائی جاری،ٹرمپ سوسوشل میڈیا بیانات میں مذاکرات وجنگ دونوں کے اشارے دئیے جارہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے پالیسی کو مختلف حلقوں میں غیر واضح اور غیر مستقل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ کبھی سفارتی مذاکرات کی بات کرتے ہیں، کبھی فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہیں اور کبھی براہ راست حملوں کے اشارے دیتے ہیں جس سے نہ صرف اتحادی ممالک بلکہ اندرونی حکومتی حلقے بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید