• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ویں ترمیم محض قیاس آرائیوں تک محدود ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹڑانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اٹھائیسویں ترمیم کے حوالے سے گفتگو محض قیاس آرائیوں تک محدود ہے اور اس ضمن میں حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔تمام حجاجِ کرام اور عالمِ اسلام کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالی کی رضا کی خاطر اپنی جان سے عزیز ہر شے کو قربان کر دینا ہی اصل بندگی ہے۔ راول ہاس راہوکی، ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے اس مبارک دن ہمیں متحد ہو کر یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم اپنے تمام پرانے اختلافات اور مسائل کو پسِ پشت ڈال کر عید کی خوشیاں باہمی محبت اور یگانگت کے ساتھ منا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید