• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں بڑا ریلیف، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے گلوکار راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں بڑا ریلیف دے دیا، عدالت نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر راحت فتح علی خان کی اپیل خارج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے اپیل بحال کرتے ہوئے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی، فیصلے کے مطابق راحت فتح علی خان نے فیصل آباد میں ایک کنال 9 مرلہ ڈبل اسٹوری مکان پر قبضے کی تصدیق کے لیے سول عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم سول عدالت نے 14 مئی 2019 کو ان کے خلاف ڈگری جاری کردی، راحت فتح علی خان نے سول عدالت کے فیصلے کے خلاف ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کی لیکن ٹرائل کورٹ نے 15ہزار روپے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی۔
اہم خبریں سے مزید