• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آرشِ کمانگیر نامی نظام پہلی بار استعمال کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے آرشِ کمانگیر نامی نظام پہلی بار استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔تہران کا نیا فضائی دفاعی نظام کتنا مؤثر ہے؟ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، سستے ومتحرک دفاعی نظاموں پر ایرانی توجہ، امریکا واسرائیل کیلئے مستقبل کی کارروائیاں مزید مہنگی پڑنے کاامکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون کو اپنے نئے فضائی دفاعی نظام “آرشِ کمانگیر” کے ذریعے مار گرایا ہے، جس کے بعد ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر عالمی توجہ دوبارہ مرکوز ہوگئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ نظام پہلی بار عملی طور پر استعمال کیا گیا اور اس میں اسٹیلتھ اہداف کو شناخت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید