اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی سے تین شادی شدہ خواتین اور دو لڑکیوں سمیت 7 افرا د کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ جاتلی کے علاقے ترکوال سے شادی شدہ خاتون اغواء ہو گئی ۔تھانہ ائر پورٹ کے علاقے وزیر ٹائون میں رہائش پذیر طاہر حسین کھوکھر کے نانا شیر زمان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ۔ مغوی نماز فجر کیلئے گھر سے نکلے تھے ۔ گلریز سے محمد اقبال کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد سے افرت کی 21 سالہ بیوی اغواء ہو گئی ۔ تھانہ نیو ٹائون کےعلاقے پنڈورہ سے محمد پرویز کی 27سالہ بیٹی، تھانہ صادق آباد کے علاقے پہیاںوالا چوک سے محمد عمران کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد میں عبدالرحمٰن کی اہلیہ اغو اء ہو گئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیوی دو بچیوںسمیت گھر سے انہیں مدرسے میں داخل کروانے نکلی تھی، موبائل اور نقدی ساتھ لے گئی ۔