• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سالہ بچی پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پمز ہسپتال کے رہائشی بلاک میںتین سالہ یسرا پانچویں فلور سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ بچی چھت پر کھیلتے ہوئے سیڑھیوں پر آئی۔ سیڑھیوں پر لگائے گئے حفاظتی سرئیے ٹوٹے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بچی پانچویں فلور سے گر کر گراؤنڈ فلور کے فرش پر جالگی اور شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر پمز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
اسلام آباد سے مزید