• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار، جے یو آئی کے مرکزی رہنما قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید

خضدار (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء وڈیرہ غلام سرور موسیانی ساتھی سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری کے علاقہ تراسانی کے مقام پر سابق صوبائی وزیر مرحوم وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کے فرزند و جمعیت علماء اسلام کے صوبائی عہدیدار وڈیرہ غلام سرور موسیانی پر نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وڈیرہ غلام سرور موسیانی اس کے ساتھی مولانا امان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا گن مین شدید زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمی کو لیویز فورس نے مقامی ہسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید