• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، خود احتسابی کا مہینہ ہے، بلاول

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدید عقیدت کا مہینہ ہے، رمضان کے حقیقی جذبے کے تحت ضرورتمندوں کی مدد کی جائے۔ بلاول بھٹو نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کیلئے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان کے حقیقی جذبے کے تحت ضرورت مندوں کی مدد کریں، ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی کا برتائو کریں اور ایک ایسا ماحول پیدا کریں جہاں سب کو مساوی حیثیت حاصل ہو اور سب کے ساتھ احترام اور محبت کا سلوک کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ملک بھر سے سے مزید