• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں مقابلہ، پولیس کو مطلوب 2 ملزمان ہلاک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس کو مطلوب 2ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے علی الصبح پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔دونوں زخمی ڈاکو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس کاکہنا ہے واقعہ میں ہلاک ہونے ڈاکوؤں کی شناخت سلمان اور خلیل کے ناموں سے ہوئی ۔ترجمان نے بتایاکہ ملزموں کے قبضہ سے برآمد ہونے والا موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری شاہ فیصل خان کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جب کہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ بھی کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید