راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نماز تراویح کے دوران ضلع بھر کی مساجد کے سکیور ٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی مختلف مساجد میں حفاظتی ڈیوٹی پر متعین پولیس ملازمین اور رضا کاروں کو مستعد رہ کر فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سےضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ۔