• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مسئلہ اخلاقی، ہم بہت سے بحرانوں کا شکار ہیں، بیرسٹر ظفر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ اخلاقی ہے، پاکستان میں ہم بہت سارے بحرانوں کا شکار ہیں۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارا اہم مسئلہ علم سے دوری ہے، ہماری ترجیحات میں علم پیچھے ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ ہم جمود کا شکار معاشرہ ہیں ہماری کوئی ترقی نہیں ہوسکی۔نہ ہم سیاسی ،معاشی اور نہ سماجی ارتقا حاصل کرسکے ۔بعض اعشاریوں میں ہم بہت پیچھے چلے گئے۔ پاکستان کا اصل مسئلہ اخلاقی ہے۔ اگر فرد اپنی ذات میں مہذب نہیں ہے تو کوئی ادارہ نہیں چلے گا، کوئی سماج نہیں بنے گا۔ ہم نے پاکستان میں یہ سو چ بنا لیا ہے کہ ہر کام ریاست کرے ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، جب تک معاشرے میں فکری گروہ نہیں بنے گا،جب تک اچھے انسان نہیں ہونگے اچھے ادارے نہیں بنیں گے،ہم ابھی بنیادی مسائل میں ہیں کہ حق حکمرانی عوام کا ہے یا نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ علم سے دوری ہے، علم ہوگا توتحمل اور برداشت ہوگی، ہمیں کوئی جہت نظر نہیں آرہی، ہماری ترجیحات میں علم پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تعلیم کے بجٹ پر زیادہ مختص ہوتا ہے،ہم جہالت میں گم ہیں اپنے آپ کو ارسطو ، سقراط سمجھتے ہیں۔اس زعم میں بڑے بہادر ہیں ذہین ہیں۔جب تک ہم ان دھوکے سے باہر نہیں نکلتے۔
اہم خبریں سے مزید