• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد وارداتیں جاری، شہری 4 گاڑیاں،32 موٹر سائیکلوں اور طلائی زیورات و نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 28موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔12افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ سٹی کے علاقہ بوہڑ بازار میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر منیب اللہ سے 17ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر گل لالہ سے موبائل اور ایک لاکھ روپے ،نوازشریف پارک کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اجمل خان سے 40ہزار روپے ،ڈھوک میجر کلر روڈ پر بشریٰ انصار ی کے گھر کے تالے توڑ کر موٹر سائیکل125، برتن، سلائی مشین، لیپ ٹاپ، ہیٹر اور کھانے پینے کا سامان چوری کرلیاگیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی 10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 2کاریں اور 4موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ کھنہ کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل جبکہ کراچی کمپنی اور تھانہ رمنا کے علاقے سے دو موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ،تھانہ آبپارہ اور تھانہ رمنا کے علاقے سے دو کاریں جبکہ تھانہ آبپارہ ،تھانہ سنبل اور تھانہ شمس کالونی کے علاقے ئ تین موٹر سائیکل چوری کر لی گئیں ۔ دریں اثناء تھانہ سنگجانی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کا بھیس بدل کر جعلسازوں نے ایک اوورسیز شہری کو لوٹ لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے 6,100 سعودی ریال موجود تھے ۔ سنگجانی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید