اسلام آباد (جنگ نیوز،کامرس رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی نئی لائنیں ڈالنے کیلئے گھروں کے باہر کی گئی کھدائی کے کام کو نامکمل چھوڑ کر محکمے کے ٹھیکیداروں نے شہریوں کیلئے انتہائی دشوار صورتحال پیدا کردی ہے جس باعث ان علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بند ہے اور ماہ رمضان میں چند گھٹنوں کیلئے گیس اگر فراہم بھی کی جاتی ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میںاس سب سے زیادہ متاثر چکلالہ کینٹ کے علاقے جن میں چکلالہ سکیم اور اس سے ملحقہ گلریز کالونی سمیت متعدد کالونیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے محکمے نے تقریباً ڈیڑہ سال قبل ان علاقوں میں اس اطلاع کے ساتھ کہ سوئی گیس کی لائنیں چونکہ پرانی ہوچکی ہیں اس لئے نئی لائن بچھانے کیلئے کھدائی کا عمل کیا جارہا ہے، اس دوران متعدد مقامات پر سوئی گیس کی فراہمی یا تو بند ہوگئی یا پھر کم پریشر ہے اور تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ حکومت کی جانب سے افطار اور سحر کے وقت گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ان اوقات میں انتہائی کم پریشر کے ساتھ گیس آتی ہے۔ متاثرہ مکین ماہ رمضان میں گیس کی فراہمی کیلئے درخواستیں احتجاج اور مطالبے کرکرکے تھک چکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈھوک کشمیریاں ، ڈہو ک کالا خان ، سکستھ روڈ ، سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، ڈہو ک پراچہ ، سروس روڈ ، خرم کالونی ، صادق آباد کے علاقوں میں بھی گیس غائب رہی اور سحری میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا