راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں واپڈاکے ملازم کو پراسرار طور پر قتل کردیاگیا،ایچ آئی یو روات کےتفتیشی افسرانسپکٹر ظہیرالدین بابر نے بتایاکہ 60سالہ سبزعلی واپڈا میں ملازم تھاجوآج کل ایل پی آر پرتھا،جوگزشتہ روزدن گیارہ بجے سے لاپتہ تھا اور اتوار کی صبح سترہ میل کے قریب اس کی لاش برقعہ میں لپٹی ہوئی کھلی جگہ پر پڑی ملی اس کے منہ سے خون نکل رہاتھا،کسی راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ۔