راولپنڈی(جنگ نیوز) حلقہ پی پی 11ڈھوک لکھن، شعبان کالونی اور انصاف کالونی کے مکین دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سیوریج کا نظام پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی نہ ہونے کے برابر ہے۔رمضان میں خواتین اور بچے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرنے پر مجبور ہیں ۔اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آپ خود کبھی اپنے ایم پی اے پی پی 11کی کا رکردگی خود چیک کریں۔جبکہ وزیر اعلیٰ کا دعویٰ صاف ستھرا پنجاب ہے کیا ڈھوک لکھن شعبان کالونی اور انصاف کالونی پنجاب کا حصہ نہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ہمارا حق دلایا جائے۔