اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول کے علاقے میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت پر کوئٹہ کے رہائشی محمد ولد احمد اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑا اور خون میں لت پت ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر، چونگی نمبر 26 سے پولیس کی ایک گشتی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ ترنول میں اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔