• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبط بخاری کا جڑواں شہروں میں سکیورٹی اقدامات کا خیر مقدم

اسلام آباد(جنگ نیوز)جڑواں شہروں میں مسجدوں اور گرجا گھروں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیاگیاہے تمام گرجا گھروں کی انتظامیہ نے بھی سیکورٹی نکتہ نظر سے کلوز سرکٹ کمیرے نصب کر دئیے ہیں ۔ اس پر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط بخاری ،مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان، اور جڑواں شہروں کے پادریوں پاسٹر جوزف، پاسٹر زاہد اقبال ودیگر نے سیکورٹی اضافہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید