• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک رب کے حضور توبہ و مناجات کا مقدس مہینہ ہے،علامہ حسین مقدسی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رب کے حضور توبہ و مناجات کا مقدس مہینہ ہے جو خداوند عالم کا مسلمانوں پر احسان عظیم ہے کہ اس پاک ذات نے صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کو رمضان المبارک کا مہینہ عطا فرمایا جس میں مخلوق خدا کو بارگاہِ الٰہی میں توبہ کا موقع نصیب ہوتا ہے جو ہر وبا اور بلا سے نجات کا وسیلہ ہے ، یہ بات انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز پر علی ہال میں فضائل ماہ صیام کے موضوع پر دینی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسلام آباد سے مزید