راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق اتوار کی الف شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ سے عثمان عرف مانو کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،اس کے سر میں گولی لگی ،مقتول کی نعش رات گئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔