• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم سروس افسران ایسوسی ایشن کی ایف بی آر میں غیر رسمی تبادلوں پر تشویش

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان کسٹم سروس افسران کی ایسوسی ایشن نے ایف بی آرمیں افسران کی غیر قانونی درجہ بندی ،غیر رسمی تبادلوں ، غیر منصفانہ معطلی اور پروموشن میں درپیش رکاوٹوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، آفیسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کسٹم سروس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایف بی آر میں افسران کی حالیہ درجہ بندی سے بڑے پیمانے پر سماجی مسائل پیدا ہوئے ہیں اور افسران کی ساکھ متاثر ہوئی ہےافسران کی وقت پر پروموشن نہ ہونے سے بھی ان کو ذہینی کوفت کا سامنا ہے ،ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر کے سینئر ترین افسران کی غیر متوقع اور غیر رسمی تبادلے کیے گئے جو کہ ان افسران کے پیشہ ورانہ امور ، قابلیت اور عزت کو دائو پر لگادیا ہے، اس طرح کے احکامات اختیارات کا غلط استعمال کے زمرے میں آتےہیں ، اس طرح ایک ایسا کلچر پروان چڑھ رہا ہے ، اسی طرح ایسے افسران جو اپنے ہوم سٹیشن پر پوسٹنگ کے خواہشمند ہیں ان کو معطل کیا جارہا ہے اس پر افسران کی ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید