• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر میں کمی کی شکایات پر فوری اقدامات کیے جارہے ہیں، سوئی ناردرن

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) سوئی ناردرن حکام نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات پر فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پرانے بوسیدہ نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے نئی پائپ لائنیں ڈالی جا رہی ہیں جن کی تکمیل کے بعد شہری نمایاں فرق محسوس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سوئی ناردرن گیس کے ایک سینئر افسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید