راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے2کم سن بھائیوں اور 9 لڑکیوں سمیت 11افراد کو اغواکرلیاگیا، تھانہ رتہ امرال کومحمد صادق نے بتایا کہ اس کی بیٹی(الف) بعمر17 سال کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ پیرودھائی کو سدیم بٹ نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ن) بی بی بعمر16سال کو نوید، ازرم،نوید کی والدہ،نادیہ،اورنوید کی ہمشیرہ نے ملکر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ صادق آباد کو ساجدہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ت)بعمر26سال جوکہ شادی شدہ ہے جسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ ویسٹریج کو محمد شفیق نے بتایا کہ میرا بھائی نور محمد 17 فروری سے لاپتہ ہے اس کا موبائل بھی بند ہے،تھانہ سول لائنزکو محمد آفتاب نے بتایاکہ میں 10 فروری کو صبح ڈیوٹی پر اسلام آباد گیا اور شام 8 بجے واپس آیا تو میری بیوی (م) گھر سے غائب تھی وہ 14 ماہ کی بیٹی گھر چھوڑ گئی ہے جوتاحال واپس نہ آئی ،تھانہ ائرپورٹ کو علی عمران نے بتایا کہ میری بیٹی(د) بعمر 18 سال کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ واہ کینٹ کو حارث نے بتایا کہ میری والدہ (گ) بی بی بعمر 45سال گھر سے چلی گئی مجھے قوی یقین ہے کہ میری والدہ کو سخاوت شاہ ،رحمت شاہ ،جواد اورفہمیدہ نے بہلاپھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔