• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خور جیل جائیں گے، ضلعی انتظامیہ پیغام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ناجائز منافع خوری کرو گے تو جیل جاؤ گے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کو واضع پیغام دے دیا ، ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 11 دکاندار گرفتار کر لیے گئے ،7 دکانداروں کو ایچ نائن بازار اور 4کو ترامڑی سے گرفتار کیا گیا، پارکنگ میں بد انتظامی پر پارکنگ کمپنی کے 3افراد بھی گرفتار کر لیے گئے ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازاروں میں انسپکشن کی ، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد سے مزید