راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) سنگ جانی کے قریب موٹروے پرنامعلوم ملزموںکی فائرنگ سے موٹروے پولیس کاافسر زخمی جب کہ پٹرولنگ کار جل کر خاکستر ہوگئی،تھانہ ٹیکسلامیں نامعلوم ملزموں کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7،اقدام قتل اور دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ٹیکسلاکو موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر اعجازگل نے بتایاکہ میں مع ہیڈکانسٹیبل محمد ابراہیم بسلسلہ پٹرولنگ ڈیوٹی سرکاری گاڑی الٹس کارمیں بیٹ نارتھ زون روانہ ہوئے ،ہم پٹرولنگ کرتے ہوئے رات 11بج کر41منٹ پر باالمقابل جنڈوگاؤں پہنچے تو موٹروے کی جھاڑیوں سے اچانک تین مسلح اشخاص سامنے آگئے اور سیدھی فائرنگ شروع کردی۔