پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں اور ہوشربا قیمتوں نے روزہ داروں کے ہوش اڑا دیئے اتوار کے روز پہلے روزہ کے دن شہریوں نے خریداری کے لئے مختلف بازاروں کا رخ کیا جہاں کھانے پینے کی اشیا اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسٹرابیری 500فی کلو جبکہ سیب ساڑھے چار سو روپے فی کلو ہوگئے اسی طرح دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں مرغی کے گوشت کی قیمت 466روپے کلو اور ٹماٹر80 روپے کلو ہوگیا، کیلے 300 روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے