• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کتاب مبین کے نزول کا ماہِ مقدس ہے، شبیہ الحسن

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی دینی اجتماعات اور فضائل رمضان کے موضوع پر خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے مساجد میں با جماعت نماز پنجگانہ اورخصوصی دعاؤں کا ورد کیا جا رہا ہے ، مرکزی بارگاہ قصر امام موسیٰ کی جانب سے منعقدہ دینی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی نے کہا کہ رمضان المبارک شھر اللہ ہے جو رحمتوں،برکتوں اور اس کتاب مبین کے نزول کا ماہِ مقدس ہے جو سرچشمہ رشد و ہدایت ہے ۔انہوں نے کہا کہ خداوندِعالم کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک اور موقع عنایت فرمایا ۔
اسلام آباد سے مزید