• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی خواہش، پاکستان کو اصلاحات جاری رکھنا ہونگی، عارف حبیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب نے کہا ہے کہ مارکیٹ کا عام تاثر یہ ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط مل جائے گی ، آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ پاکستان کو اصلاحات جاری رکھنا پڑیں گے،سینئر صحافی ، شہباز رانا نے کہا کہ جہاں مشکل فیصلے کرکے کچھ کرنا تھا وہاں پیش رفت نظر نہیں آرہی۔تاجروں کا کچھ نہیں ہوسکا کیوں کہ حکومت ان کا کچھ کرنا نہیں چاہتی،تاجر دوست اسکیم میں20 لاکھ روپے کا بھی ٹیکس نہیں آیا،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1.1ارب ڈالرز کی اگلی قسط کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع۔فروری میں مہنگائی113ماہ کی کم ترین سطح 1.5 فیصد پر آگئی۔چیئرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب نے کہا کہ مارکیٹ کا عام تاثر یہ ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط مل جائے گی۔آئی ایم ایف کے وفد کی مختلف گروپس سے ملاقات ہوئی تھی۔آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ پاکستان کو اصلاحات جاری رکھنا پڑیں گے۔عام آدمی کا تاثر ہے کہ میکرو اکنامکس استحکام میں ہمارے لئے کیا ہے۔ زراعت، آئی ٹی ، تعمیرات ایسے سیکٹر ہیں جہاں لوگوں کے لئے بہت زیادہ روزگار کے مواقع ہیں۔نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گروتھ کی سوچ بچار کرنی چاہئے۔ سینئر صحافی ، شہباز رانا نے کہا کہ حکومت کافی پر اعتماد نظر آرہی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مانیٹری اہداف بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اسٹرکچرل چیزوں کی طرف جائیں گے جہاں مشکل فیصلے کرکے کچھ کرنا تھا وہاں پیش رفت نظر نہیں آرہی۔

اہم خبریں سے مزید